پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر سے کس بات کا خوف ؟ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کب ہوگا؟ کیا ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی؟ مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

عمران خان کو فارنگ فنڈنگ کیس کے فیصلے کا خوف، ضمنی انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، بہت جلد اس کیس کا فیصلہ سامنے آنے والا ہے

عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر سے کس بات کا خوف ؟ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کب ہوگا؟ کیا ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی؟ مریم نواز بھی میدان میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پر آپ کے حملے کی وجہ دھاندلی (جو ہوئی ہی نہیں)نہیں بلکہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا خوف ہے۔ مریم نے مزید کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اس میں آپ کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں جن کا منظرِ عام پر لایا جانا ناگزیر ہے۔ مریم نواز نے الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوئے جن میں سے 15 پر تحریک انصاف، 4 پر ن لیگ اور ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ یہ 20 نشستیں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔ ان 15 نشستوں کے حصول کے بعد 22 جولائی کو وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت ق لیگ کو ن لیگی اتحاد پر برتری حاصل ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.