پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک بھر میں بدلتی سیاسی صورتحال، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا’ گذشتہ دو دنوں میں ڈالر کہاں سے کہاں تک پہنچ گیا؟ دنگ کر دینے والی تفصیل آگئی

کاروبار کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہوا اور اس کی قدر میں مجموعی طور پر 8 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 224 روپے ہوگئی ہے

ملک بھر میں بدلتی سیاسی صورتحال، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا’ گذشتہ دو دنوں میں ڈالر کہاں سے کہاں تک پہنچ گیا؟ دنگ کر دینے والی تفصیل آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پیر کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20 روپے پر بند ہوا۔ منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا جس سے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 218 روپے ہوگئی۔ کاروبار کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہوا اور اس کی قدر میں مجموعی طور پر 8 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 224 روپے ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.