پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں کامیابی، عمران خان کا ایک بار پھر یوٹرن، پارٹی رہنمائوں کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیان دینے سے کیوں روک دیا؟ شیخ رشید نے سب بتا دیا

عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بات نہیں کرنی،ہم نے الیکشن کی تیاری کرنی ہے اور امیدواروں کے چنا ؤپر دھیان دینا ہے: شیخ رشید

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں کامیابی، عمران خان کا ایک بار پھر یوٹرن، پارٹی رہنمائوں کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیان دینے سے کیوں روک دیا؟ شیخ رشید نے سب بتا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیان دینے سے روک دیا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ خان صاحب نے ہم سے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بات نہیں کرنی۔شیخ رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کور کمیٹی اجلاس میں عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بات نہیں کرنی،ہم نے الیکشن کی تیاری کرنی ہے اور امیدواروں کے چنا ؤپر دھیان دینا ہے۔ رشید نے کہا کہ عام انتخابات میں عمران خان کلین سوئپ کرے گا، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں دور دراز دیہاتوں میں بھی تحریک انصاف کواکثریت سے ووٹ پڑا، کہیں سے بھی دھاندلی کی آواز نہیں آئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.