پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کیا عمران خان دوبارہ ایک ہیرو بن کر اقتدار میں واپس آ رہے ہیں؟ آنے والے دنوں میں کیا کچھ سامنے آنے والا ہے؟ سینئر صحافی جاوید چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

کسی نے عین وقت پر ٹیلیفون کال کی اور چوہدری پرویز الہی مسلم لیگ ن کے دفتر جانے کی بجائے بنی گالہ چلے گئے تھے

کیا عمران خان دوبارہ ایک ہیرو بن کر اقتدار میں واپس آ رہے ہیں؟ آنے والے دنوں میں کیا کچھ سامنے آنے والا ہے؟ سینئر صحافی جاوید چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی و کالم نگار جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ کسی نے عین وقت پر ٹیلیفون کال کی اور چوہدری پرویز الہی مسلم لیگ ن کے دفتر جانے کی بجائے بنی گالہ چلے گئے تھے ، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق نے مونس الہی سے پوچھا تھا کہ یہ کال کا کیا ایشو ہے؟ جس پر مونس الہی نے ان دونوں کو اپنے کمرے بٹھاکر اندر سے کنڈی لگالی اور انہیں فون دکھایا کہ کس نے کال کی تھی ، جس پر دونوں ن لیگی رہنما سرپرائز ہوئے کہ ان صاحب نے مونس الہی کو کیوں کال کردی؟ کیوں انہیں کہہ دیا کہ آپ نے عمران خان اور پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑنا ، آپ کے لیے وقت تبدیل ہوجائے گا۔

جاوید چوہدری نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کوئی اور تھا جو یہ دیکھ رہا تھا کہ آنے والے دنوں میں ایک وقت آجائے گا کہ جس پر چوہدری پرویز الہی کو فوری طور پر عمران خان کی مدد سے پنجاب کا وزیراعلی بنا دیا جائے گا ، ان صاحب کا نام مونس الہی کے ساتھ خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق کو بھی معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ واقعہ اسی طرح ہے پھر تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہر چیز کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور ایک چٹان جو عمران خان پر گر رہی تھی اس کے نیچے سے عمران خان کو نکال کر سارے اتحادیوں کو رکھ دیا گیا تاکہ یہ چٹان ان کے اوپر گرے اور ان کی ساری سیاست تباہ ہوگی اور عمران خان دوبارہ ایک ہیرو بن کر اقتدار میں واپس آرہے ہیں ، بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو آنے والے دنوں میں کھلیں گی اور پھر حقیقت کا پتہ چلے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.