پاکستان

پی پی 7 ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ مؤخر

پی پی 7 کے ریٹرننگ آفیسر رائے سلطان بھٹی نے امیدواروں کو 6 بجے بلاکر مزید انتظار کرنے کا کہہ دیا

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی7 راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کرنل (ر)شبیر اعوان کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ مؤخر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 7 کے ریٹرننگ آفیسر رائے سلطان بھٹی نے امیدواروں کو 6 بجے بلاکر مزید انتظار کرنے کا کہہ دیا۔ آر او نے امیدواروں کو کہا کہ آپ لوگ اپنے رابطہ نمبر دیکر گھروں کو جائیں، آپ کو 9 بجے تک اطلاع کردی جائے گی۔ پی ٹی آئی وکیل شوکت رف صدیقی کا کہنا ہے کہ آر او نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ مزید انتظار کا کہا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کا کہنا ہے کہ پی پی 7 میں آراو نے دوبارہ گنتی کی درخواست پرفیصلہ پھرمؤخر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلا کوپہلے ڈھائی بجے پھر ساڑھے 6 بجے کا وقت دیا گیا، اب آر او فرما رہیہیں، مجھے کچھ نہیں پتا میں فیصلہ کب دوں؟

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.