پاکستانفیچرڈ پوسٹ

روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی اونچی اڑان، ڈالر کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے کیا وہ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے؟ ماہر معاشیات نے تہلکہ مچا دینے والا دعویٰ کر دیا

پاکستان کو سری لنکا جیسے حالات پر لا کر کھڑا کرنے کیلئے سب کچھ کیا جا رہا ہے،ہمیں اسی تباہی کی طرف جان بوجھ کر لے جایا جا رہا ہے

روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی اونچی اڑان، ڈالر کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے کیا وہ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے؟ ماہر معاشیات نے تہلکہ مچا دینے والا دعویٰ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں کمی اور روزبروز بڑھتی ہوئے ڈالر کی قیمت کے متعلق ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا ہے کہ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ڈالر کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے۔ اس میں وقت کم اور مقابلہ سخت ہے۔یعنی کہ وقت کم ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان معیشت کو جتنا تباہ کیا جا سکتا ہے کیا جائے۔اور پاکستان کو سری لنکا جیسے حالات پر لا کر کھڑا کر دیا جائے،ہمیں اسی تباہی کی طرف جان بوجھ کر لے جایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر اشفاق حسن نے مزید کہا کہ جب اس طرح کی سیاسی افراتفری پیدا ہوتی ہے تو کچھ کھلاڑی بھی میدان میں آ جاتے ہیں جو راتوں رات امیر ہونے کے چکر میں اس طرح کا کھیل شروع کر دیتے ہیں۔ تو مجھے یقین ہے وہ کھلاڑی بھی کھیل رہے ہیں جس وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.