امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے انسانی سمگلنگ کی سالانہ رپورٹ، پاکستان کو کس لسٹ میں ڈالا گیا؟ پاکستانیوں کو حیران کر دینے والی خبر سامنے آگئی
رپورٹ میں پاکستان کو دوئم درجہ کی واچ لسٹ سے نکال دیا گیا ، پاکستان کو 2018ء میں اس واچ لسٹ میں ڈالا گیا تھا
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے انسانی سمگلنگ کی سالانہ رپورٹ، پاکستان کو کس لسٹ میں ڈالا گیا؟ پاکستانیوں کو حیران کر دینے والی خبر سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کا اسٹیٹس بہتر کردیا ہے ، اس حوالے سے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے انسانی اسمگلنگ سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کی گئی ہے ، رپورٹ میں پاکستان کو دوئم درجہ کی واچ لسٹ سے نکال دیا گیا ، پاکستان کو 2018 میں اس واچ لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نیل ڈبلیو ہاپ نے پاکستان کے ساتھ دوبارہ ایک مضبوط شراکت داری استوار کرنے کی واشنگٹن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سازشی دعوے انتہائی پریشان کن ہیں ، ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے، ہم پاکستان میں ایک مضبوط ، جمہوری سیٹ اپ کی حمایت کرتے ہیں ، ہمیں اس کی ملکی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔