پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ڈیم فنڈز کا معاملہ، سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو لینے کے دینے پڑ گئے، پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ فنڈز ہضم کرنیوالوں کی نیندیں اڑ گئیں

تحقیقات کی جائیں ڈیم فنڈ کی تشہیر پر کتنے اخراجات آئے؟ کتنی فیملیز نے ڈیم فنڈ سے بیرون ملک سفر کیا؟ چیئرمین نور پی اے سی

ڈیم فنڈز کا معاملہ، سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو لینے کے دینے پڑ گئے، پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ فنڈز ہضم کرنیوالوں کی نیندیں اڑ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ارکان نے ڈیم فنڈ کا معاملہ اٹھادیا۔ اجلاس میں پی اے سی ارکان نے ڈیم فنڈ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔اس حوالے سے رکن برجیس طاہر نے کہا کہ ڈیم کیلئے چندا اکٹھا کرکے قوم کا مذاق بنایا گیا، دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جس نے چندے سے ڈیم بنائے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ کیلئے 9 ارب اکٹھا کیا، 13 ارب اشتہارات پر لگائے گئے ۔ پی اے سی نے آڈیٹر جنرل کو سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تحقیقات کا ٹاسک سونپ دیا اور حکم دیا کہ سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کا کہنا تھاکہ تحقیقات کی جائیں ڈیم فنڈ کی تشہیر پر کتنے اخراجات آئے؟ کتنی فیملیز نے ڈیم فنڈ سے بیرون ملک سفر کیا؟ چیئرمین پی اے سی نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ معاملے پرسابق چیف جسٹس ثاقب نثارکو طلب کرنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ ڈیم فنڈ تحقیقات میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آنے پرسابق چیف جسٹس کو بھی بلائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.