پاکستان

جیل کے باتھ روم میں کیمرا لگانے کا الزام، ڈی جی نیب شہزاد سلیم بھی میدان میں آگئے

کسی کے باتھ روم میں کبھی کیمرا نہیں لگایا جبکہ لاہور کی جیل کا باقاعدہ سروے کروایا تو جیل میں ایک تار نکلی ہوئی تھی: شہزاد سلیم

جیل کے باتھ روم میں کیمرا لگانے کا الزام، ڈی جی نیب شہزاد سلیم بھی میدان میں آگئے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے باتھ روم میں کبھی کیمرا نہیں لگایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیشی کے بعد شہزاد سلیم کا کہنا تھاکہ طیبہ گل گرفتاری کے بعد نیب لاہورکے دفتر آئی ہی نہیں تھیں، 2 لیڈی کانسٹیبل لاہور سے طیبہ گل کو پکڑنے کے لیے گئیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ رات 2 بجے طیبہ گل کو گرفتار کیا گیا، صبح وہ احتساب عدالت گئیں جہاں انہوں نے جج سے کہا انہیں کوئی مسئلہ نہیں، احتساب عدالت میں پیشی کے بعد طیبہ گل کو 2 گھنٹے بعد جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

شہزاد سلیم کا کہنا تھاکہ جیل والوں کا لیٹر ہے کہ طیبہ گل نے کہا انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی، کوئی ہراساں نہیں کیا گیا، طیبہ گل نے کہا کہ ان کا میڈیکل بھی نہ کیا جائے۔ ڈی جی نیب کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کسی کے باتھ روم میں کبھی کیمرا نہیں لگایا، لاہور کی جیل کا باقاعدہ سروے کروایا تھا، جیل میں ایک تار نکلی ہوئی تھی، میرا دماغ خراب ہے کہ باتھ روم میں کیمرا لگاں گا؟ ہم تو لوگوں کی عزت کے علاوہ وہاں کوئی بات ہی نہیں کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.