پاکستان

کورونا سے صحتیاب ہونیوالے مریض کونسی نئی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں؟ تحقیق سامنے آگئی

مریضوں کی ایک بڑی تعداد جوڑوں اور پٹھوں کے درد کا شکار ہو رہی ہے اور یہ شکایات چھ مہینے سے ایک سال تک جاری رہ سکتی ہیں

کورونا وائرس کے انفکشن سے صحت یاب کے بعد مریض کون سی نئی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں اس حوالہ سے حیران تحقیق سامنے آئی ہے جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک امریکن آرتھرائٹس سینٹر کے قیام کی افتتاحی تقریب میں خطاب کے دوران پاک امریکن آرتھرائٹس سینٹر کی مینیجنگ ڈائریکٹر ھیوماٹولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر صالحہ اسحاق کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا کے دوران صحت یاب ہو جانے والے افراد میں جوڑوں اور پٹھوں کے درد کی شکایات میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے اور کئی مریض 6 مہینے سے 1 سال تک شدید درد کی شکایت کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں تباہ حال سڑکوں پر موٹر سائیکلوں اور رکشوں میں روزانہ سفر بھی لوگوں میں کمر درد کے ساتھ ساتھ جوڑوں اور پٹھوں میں درد کا سبب بن رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تقریبا تین فیصد آبادی آرتھرائٹس کے مرض کا شکار ہے، بدقسمتی سے نوے فیصد مریض کسی صحیح معالج تک پہنچ نہیں پاتے اور برسوں پین کلر ادویات استعمال کرنے کے باوجود اپنے جوڑوں اور دیگر اعضا سے محروم ہوجاتے ہیں۔

ڈاکٹر صالحہ اسحاق کا کہنا تھا کہ رھیوماٹولوجی نسبتا ایک نئی اسپیشلٹی ہے جس کے ماہرین کی تعداد نہایت کم ہے مگر اب کراچی میں پاک امریکن آرتھرائٹس سینٹر کے قیام کے بعد کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے افراد تربیت یافتہ ماہرین سے علاج معالجے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڑوں اور پٹھوں کے امراض خاص طور پر آرتھرائٹس کے مرض کی ادویات بہت مہنگی ہیں، ایسے مریضوں کو چاہیے کہ وہ تربیت یافتہ ماہرین سے رابطہ کریں تاکہ جلد تشخیص کے ساتھ ساتھ ان کا جلد علاج شروع ہو سکے اور وہ اپنے تکالیف سے نجات پا سکیں۔

ڈاکٹر بابر سعید خان کا کہنا تھا کہ عہد میڈیکل سینٹر کی تمام شاخوں پر جوڑوں اور پٹھوں کے علالج کے ماہرین میسر ہوں گے جب کہ آنے والے دنوں میں ان سینیٹرز کی تعداد بڑھا کر پورے پاکستان میں ان امراض کا علاج فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل اسپتال سے وابستہ ڈاکٹر طاہرہ پروین کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جنہیں کام کے دوران جوڑوں میں درد محسوس ہوتا ہے جو کہ آرام کرنے کے دوران مزید بڑھ جائے، ایسے مریضوں کو جوڑوں اور ہڈیوں کے درد کے ماہرین یا رھیوماٹولوجسٹس سے فوری طور پر رابطہ کرنا چاہیے۔اس موقع پر ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے وابستہ ماہر ڈاکٹر تابع رسول اور دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.