پاکستان

بلال اظہر نے فواد چوہدری کو ”مفاد چوہدری” کا نام دے دیا

فواد چوہدری نے کالا کوٹ پہنا تو انصاف بیچا، ترجمان بنے تو ترجمانی بیچی، پارٹیاں بدلنا ان کا وتیرہ ہے

بلال اظہر نے فواد چوہدری کو ”مفاد چوہدری” کا نام دے دیا ‘ ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے کالا کوٹ پہنا تو انصاف بیچا، ترجمان بنے تو ترجمانی بیچی، پارٹیاں بدلنا ان کا وتیرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے فواد چوہدری کو "مفاد چوہدری” کا نام دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لوگ یہاں آکر لیکچر دیتے ہیں، مفاد چوہدری نے اپنے چچا کے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے دور میں جو کچھ کیا سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے کالا کوٹ پہنا تو انصاف بیچا، ترجمان بنے تو ترجمانی بیچی، پارٹیاں بدلنا ان کا وتیرہ ہے، مفاد چوہدری نے کوئی پارٹی نہیں چھوڑی بس ہماری پارٹی نے انہیں نہیں لیا، یہ وہ آلو ہے جو ہر سبزی میں پک جاتا ہے ۔

بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ مفاد چوہدری نے پی ٹی وی کو کس طرح نیلام کیا سب کے سامنے ہے، پی ٹی وی اسپورٹس کے مقابلے میں اے آر وائی کو سپورٹ کیا گیا، ریڈیو پاکستان کے درخت بھی نہیں چھوڑے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال آگ لگانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، آج عمران خان کے کرائے کے ترجمان ہمیں سبق دے رہیہیں، پی ٹی آئی اور اس کے ترجمان جھوٹ بولتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.