پاکستان

سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا ؟ سچائی سامنے آگئی

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ، چیف سیکرٹری، جی ڈی اے اور صوبائی الیکشن کمشنرکی درخواست پرکیا

سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا ہے اس حوالہ سے تمام سچائی سامنے آگئی ہے ، اس کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری سندھ کی درخواست پربلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے باعث انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ، چیف سیکرٹری، جی ڈی اے اور صوبائی الیکشن کمشنرکی درخواست پرکیا۔ خیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو پولنگ ہونا تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.