پاکستان

پی ٹی آئی ارکان کا عطا تارڑ پر 25 کروڑ روپے رشوت دینے کا الزام

بیان حلفی میں تینوں ارکان نے صوبائی وزیرداخلہ عطا تارڑ پر فون کالز کے ذریعے پیسوں کی آفر کا الزام لگایا ہے

پی ٹی آئی ارکان کا عطا تارڑ پر 25 کروڑ روپے رشوت دینے کا الزام ‘ پی ٹی آئی کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی نے بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کرا دیے۔

تفصیلات کے مطابق بیان حلفی میں تینوں ارکان نے صوبائی وزیرداخلہ عطا تارڑ پر فون کالز کے ذریعے پیسوں کی آفر کا الزام لگایا ہے۔ پی ٹی آئی کے بھکر سے ایم پی اے غضنفر عباس نے بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کرایا ہے، بھکر ہی سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عنایت اللہ نے بھی بیان جمع کرایا ہے۔ ان کے علاوہ لیہ سے منتخب پی ٹی آئی کے ایم پی اے شہاب الدین نے بھی بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کرادیا ہے۔ بیان حلفی میں الزام لگایا گیا ہے کہ عطا تارڑ نے 25 کروڑ روپیکے عوض ووٹ فروخت کرنے کی آفر کی، اپنے ساتھ دیگر 10 ایم پی ایز کو خریدنیکی کوشش کرنیکی بھی آفر ہوئی۔ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے مطابق عطا تارڑ سے لیگی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین نے فون پر بات کرائی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے پی ٹی آئی ارکان کے بیان حلفی عدالت میں پیش کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.