پاکستانفیچرڈ پوسٹ

آرٹیکل 6 کے نفاذ کا معاملہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے راناثناء اللہ کو کھری کھری سنادیں، عمران خان کے حق میں بڑا بیان داغ دیا

عمران خان نے تو سازش کرنے والوں کو بے نقاب کیا' شہبازشریف وزیراعظم منتخب ہوئے تو بھی انہوں نے مداخلت کی بات کی توثیق کی تھی

آرٹیکل 6 کے نفاذ کا معاملہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے راناثناء اللہ کو کھری کھری سنادیں، عمران خان کے حق میں بڑا بیان داغ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 کے اطلاق سے متعلق پڑھے لکھے لوگ بھی عجیب بیانات دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 کا اطلاق آسان بات نہیں ،وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کیسا مطالبہ کیا کہ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے تو سازش کرنے والوں کو بے نقاب کیا۔نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں بھی مداخلت کی بات کو تسلیم کیا گیا۔شہبازشریف وزیراعظم منتخب ہوئے تو بھی انہوں نے مداخلت کی بات کی توثیق کی۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ امریکی سیکیورٹی ایڈوائز ہنری کسنر لاہور آئے تھے اور میٹنگ میں کسنجر نے بھٹو سے کہا کہ تم جو کام کر ہرہے ہو اس کی وجہ سے ہم آپ کو تاریخ میں عبرتناک مثال بنا دیں گے۔ تیسرا فریق ہم پر کنٹرول کرنے کی خواہش رکھتا ہے جس کی وجہ سے ہمارا جمہوری نظام خطرے میں ہی رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.