پاکستانفیچرڈ پوسٹ

آصف علی زرداری کا مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو خط، پرویز الٰہی کو سخت پیغام بھیجنے کا انکشاف ‘ قومی سیاست میں تھرتھرلی مچا دینے والا نیا موڑ آگیا

اگر پرویز الٰہی نے عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑا تو پھر آپ کی اور میری ذاتی لڑائی ہوگی کیونکہ میں نے نواز شریف کو پرویزالٰہی کی وزارت اعلیٰ پر منایا

آصف علی زرداری کا مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو خط، پرویز الٰہی کو سخت پیغام بھیجنے کا انکشاف ‘ قومی سیاست میں تھرتھرلی مچا دینے والا نیا موڑ آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو لکھے گئے ایک خط میں پنجاب سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کو سخت پیغام بھجنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خط میں پرویز الٰہی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑا تو پھر آپ کی اور میری ذاتی لڑائی ہوگی کیوں کہ میں نے نواز شریف کو چوہدری پرویزالہی کی وزارت اعلی پر منایا اور آپ نے میرا شکریہ بھی ادا کیا لیکن پھر آپ مجھے چھوڑ کر عمران خان سے مل گئے لہذا اب عمران خان کے امیدوار کو روکنا میری اخلاقی ذمہ داری ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے خط میں لکھا کہ چوہدری شجاعت حسین کو عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کرنی چاہیے اور میں چاہتا ہوں کہ پرویزالٰہی عمران خان کے امیدوار کے طور پر سامنے نہ آئیں لیکن اگر چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑا تو یہ میری اور ان کی ذاتی لڑائی ہوگی کیوں کہ انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا اور بعد میں عمران خان سے مل گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.