پاکستان

اراکین کے اغواء کا خدشہ، پی ٹی آئی کی درخواست پر ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

عدالت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ارکان پنجاب اسمبلی کو تحفظ دینے اور پرامن اور شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل اراکین کے اغوا کے خدشات سے متعلق تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان اور زینب عمیرکی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ارکان پنجاب اسمبلی کو تحفظ دینے اور پرامن اور شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انتظامیہ کسی امیدوار کو فیور نہ دے تاکہ اراکین اسمبلی اپنی مرضی کے مطابق بلاخوف و خطر ووٹ ڈال سکیں۔ خیال رہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی کے سبطین خان اور زینب عمیر کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل علی ظفر نے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ہراساں کرنے سے روکا جائے،وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب صاف شفاف کرایا جائے، ہم چاہتیہیں پولیس اورانتظامیہ آئین کیمطابق کردارادا کرے، خدشہ ہے انتخاب سے قبل ہمارے اراکین کو اغوا کرلیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.