پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، پنجاب اسمبلی کا اجلاس پونے تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع

وزیراعلی پنجاب کے امیدوار پرویز الہی بھی ایوان میں پہنچے تاہم اجلاس 4 بجے کے بجائے 7 بجے شروع ہوا

وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس تقریبا پونے تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد بالآخر شروع ہوگیا۔پنجاب اسمبلی کے احاطے کے مین گیٹ کو تالا لگا کر بند کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے طلب کیا گیا تھا۔ شام 4 بجے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ایم پی ایز ایوان میں پہنچے۔ وزیراعلی پنجاب کے امیدوار پرویز الہی بھی ایوان میں پہنچے تاہم اجلاس 4 بجے کے بجائے 7 بجے شروع ہوا۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ پی ٹی آئی نے 186ارکان اسمبلی کو کمیٹی روم میں پہنچانے کا دعوی کیا ہے اور ارکان اسمبلی کو کمیٹی روم سے باہر نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے کے مین گیٹ کو تالا لگا کر بند کردیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو اندر سے باہر یا باہر سے اندر آنے نہیں دیا جارہا۔ تحریک انصاف کے دو ارکان دوست مزاری اور چوہدری مسعود ملک اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔ چوہدری مسعود ترکیہ میں ہیں جبکہ دوست مزاری ڈپٹی اسپیکر کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.