پاکستانفیچرڈ پوسٹ

لائی بے قدراں نال یاری کہ ٹٹ گئی تڑک کرکے، آصف زرداری اور چوہدری شجاعت لڑنا چاہتے ہیں تو ہم بھی لڑنے کیلئے تیار ہیں، چوہدری حسین الٰہی کی دھمکی

ہم عمران خان اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے، اللہ نے چاہا تو ہم ڈٹ کر کھڑے رہیں گے: چوہدری حسین الٰہی

لائی بے قدراں نال یاری کہ ٹٹ گئی تڑک کرکے، آصف زرداری اور چوہدری شجاعت لڑنا چاہتے ہیں تو ہم بھی لڑنے کیلئے تیار ہیں، چوہدری حسین الٰہی کی دھمکی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی اور چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت کے صاحبزادے چوہدری حسین الٰہی نے آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے خلاف ”لڑائی”کا اعلان کردیا۔ پنجاب اسمبلی میں پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد حسین الٰہی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر زرداری اور چوہدری شجاعت لڑائی چاہتے ہیں، تو پھر اب ہماری لڑائی ہے، ہم عمران خان اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے، اللہ نے چاہا تو ہم ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔”

خیال رہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک خط لکھ کر ق لیگ کے ارکان کو ہدایت کی تھی کہ وہ حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب کیلئے ووٹ دیں۔ اسی خط کی بنا پر ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے رولنگ دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کے حق میں کاسٹ کیے گئے ق لیگ کے تمام 10 ووٹوں کو مسترد کردیا تھا۔ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے نتیجے میں حمزہ شہباز 179 ووٹ لے کر دوبارہ وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.