پاکستانفیچرڈ پوسٹ
کیا ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ غلط کیا؟ فیصلہ کس کا قبول ہوگا ؟ سینئر قانون دان اعتزاز احسن بھی بڑا سچ سامنے لے آئے
آرٹیکل 63 اے میں واضح ہے کہ پارلیمنٹ میں پارلیمانی پارٹی کو دسترس حاصل ہے، فیصلہ پارلیمانی پارٹی کا ہی قبول ہوگا
کیا ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ غلط کیا؟ فیصلہ کس کا قبول ہوگا ؟ سینئر قانون دان اعتزاز احسن بھی بڑا سچ سامنے لے آئے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے ق لیگ کے ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ غلط ہے، فیصلہ پارلیمانی پارٹی کا ہی قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے میں واضح ہے کہ پارلیمنٹ میں پارلیمانی پارٹی کو دسترس حاصل ہے، فیصلہ پارلیمانی پارٹی کا ہی قبول ہوگا، میری نظر میں ڈپٹی سپیکر نے غلط فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے وہ کیا جو سیاستدان کرتے ہیں، وہ چوہدری شجاعت کے پاس گئے اور ووٹ مانگا۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کا پہلا حصہ پارلیمانی پارٹی جب کہ دوسرا حصہ پارٹی سربراہ کے حوالے سے ہے۔