پاکستان

پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان سپریم کورٹ پہنچ گئے، لاہور رجسٹری کے دروازے تاحال بند

186 ارکان اسمبلی اس وقت سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر موجود ہیں لہذا عدالت سے درخواست کروں گی فوری عدالت لگائیں: یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں لیکن ابھی تک لاہور سپریم کورٹ رجسٹری کے دروازے بند ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد ارکان اسمبلی لاہور میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی کے رہنما وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف درخواست دائر کریں گے تاہم لاہور رجسٹری کے دروازے تاحال بند ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ186 ارکان اسمبلی اس وقت سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر موجود ہیں لہذا عدالت سے درخواست کروں گی فوری عدالت لگائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.