پاکستان

پاکستانی فوٹوگرافر ثانیہ خان کی موت ‘ ریحام خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

مجھے طلاق لینے میں کئی سال لگے اور اس وقت مجھے فیملی کی طرف سے کوئی تعاون حاصل نہیں تھا، نہ ہی میری کمیونٹی میں میرا کوئی دوست تھا

امریکی شہر شکاگو میں سابق شوہر کی جانب سے قتل کی جانے والی پاکستانی نژاد فوٹو گرافر ثانیہ خان کی موت پر ریحام خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی طلاق اور اس کے بعد پیش آنے والے مسائل سے متعلق بتایا ہے۔ انہوں نے امریکی شہر شکاگو میں سابق شوہر کی جانب سے قتل کی جانے والی پاکستانی فوٹوگرافر ثانیہ خان کی موت کی خبر پر ردعمل دیا اور اپنی طلاق کا وقت یاد کیا۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ ‘مجھے طلاق لینے میں کئی سال لگے اور اس وقت مجھے فیملی کی طرف سے کوئی تعاون حاصل نہیں تھا، نہ ہی میری کمیونٹی میں میرا کوئی دوست تھا’۔ ریحام خان نے لکھا ‘اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے میری جدوجہد پی ٹی آئی کے ٹرولرز کے لیے میرے خلاف غلط باتیں بولنے کا بہانہ بن گئیں، میرے دوسرے شوہر (عمران خان)نے اسے میرے خلاف استعمال کیا، طلاق جرم نہیں بلکہ زندگی کا حق ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام خان نے اکتوبر 2015 میں طلاق ہو گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.