پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کیا سابق وزیراعظم عمران خان الیکشن اصلاحات، معیشت اور آرمی چیف کی تقرری پر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ مچا دینے والا دعویٰ کر دیا

عمران خان صدر مملکت کو خط لکھیں اور وہ مذاکرات کروائیں کیونکہ تمام لوگ محسوس کررہے ہیں کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات ہونے چاہئیں

سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان الیکشن اصلاحات، معیشت اور آرمی چیف کی تقرری پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سہیل وڑائچ نے کہا کہ کل عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی، ان سے ملاقات میں بات ہوئی کہ سیاستدانوں میں تین معاملات پرگفتگو ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تین معاملات میں الیکشن اور اصلاحات، معاشی ایجنڈا اورآرمی چیف کی تقرری شامل ہے، تمام لوگ محسوس کررہے ہیں کہ سیاسی مذاکرات کی راہ ہموارہونی چاہیے۔ سہیل وڑائچ کا کہنا تھاکہ عمران خان بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں وہ ان تینوں معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، امکان ہے کہ عمران خان صدر مملکت کو خط لکھیں اور وہ مذاکرات کروائیں کیونکہ تمام لوگ محسوس کررہے ہیں کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات ہونے چاہئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.