پاکستانفیچرڈ پوسٹ
زرداری اور شریف مافیا نے 3 ماہ میں کیا کیا؟ ملک میں کون سی نئی تحریک چلنے والی ہے؟ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بڑا دعویٰ کر کے ہلچل مچا کر رکھ دی
یقین سے کہہ سکتا ہوں اپنی قوم سے ملاقات اور حقیقی آزادی کے لیے دی گئی کال کے بعد سامنے آنے والے ردعمل سے واضح ہو گیا
زرداری اور شریف مافیا نے 3 ماہ میں کیا کیا؟ ملک میں کون سی نئی تحریک چلنے والی ہے؟ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بڑا دعویٰ کر کے ہلچل مچا کر رکھ دی ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ ہم سری لنکا جیسی تحریک سے دور نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اور شریف مافیا ملک کو سیاسی و معاشی طور پر گھٹنوں پر لے آیا ہے، یہ مافیا 30 سال سے اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے ملک کو تباہ کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں اپنی قوم سے ملاقات اور حقیقی آزادی کے لیے دی گئی کال کے بعد سامنے آنے والے ردعمل سے واضح ہو گیا کہ پاکستانی عوام اس مافیا کو مزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے، ہم سری لنکا جیسی تحریک سے دور نہیں ہیں جب لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔