پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی بول پڑیں، عمران خان کو فتنہ خان اور کارکنوں کو انتشاری سپورٹرز کا لقب دیدیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مشورہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو کوئی لڈو خرید دے۔

حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی بول پڑیں، عمران خان کو فتنہ خان اور کارکنوں کو انتشاری سپورٹرز کا لقب دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں (ن)لیگ کے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر ریحام خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘تو فیصلہ ہوگیا، شہباز شریف ہی پاکستان کے وزیراعظم ہیں اور حمزہ شہباز بدستور وزیر اعلی پنجاب ہیں’۔ ریحام خان نے کہا کہ ‘اس لیے بنیادی طور پر پی ٹی آئی کے پاس ان دنوں خود کو مصروف رکھنے کے لیے کچھ نہیں ہے، تو کوئی انہیں لڈو بورڈ ہی خرید دے’۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ‘پاکستان اس وقت فتنہ خان اور اس کے انتشاری سپورٹرز کے ہاتھوں یرغمال ہے’۔ انہوں نے لکھا ‘جب تک اس جتھے کو لگام نہیں ڈالی جائے گی، یہ ملک کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا’۔ ریحام خان نے ایک اور ٹوئٹ میں سوال کیا کہ تحریک انتشار کو سرپرائز دینے کا بڑا شوق تھا، کوئی ان سے پوچھے کے کل والا سرپرائز کیسا لگا؟ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ بھی بتا دیں پہلے تحقیقات امریکا والے خط کی کروانی ہیں یا چوہدری شجاعت والے خط کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.