پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملکی سیاست کس طرف جا رہی ہے؟ملک کو بچانے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟ مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا کیوں ضروری ہے؟ شیخ رشید نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

ملک کی بہتری کے لئے اب سپریم کورٹ آخری امید ہے، اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا: شیخ رشید

ملکی سیاست کس طرف جا رہی ہے؟ملک کو بچانے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟ مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا کیوں ضروری ہے؟ شیخ رشید نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مرکز اور پنجاب میں عدم اعتماد لانے کا مشورہ دیدیا۔شیخ رشید نے کہا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے، لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں اراکین کی خرید و فروخت کی منڈی لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم دیکھ لے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہیں، لاہور میں سارا کام پلاننگ کے تحت ہوا ہے، ان کی جیت بھی ان کی ہار ہے، اب سپریم کورٹ آخری امید ہے، اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ2 خاندانوں میں لڑائی نواز شریف خاندان کے لیے بھی پیغام ہے، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار صرف اپنے کیسوں سے بچنے کے لیے ہے، فضل الرحمان خانہ جنگی کے بیان دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.