پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان میں رواں ہفتہ مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر کے سیاستدانوں سمیت عوام کو چونکا کر رکھ دیا

رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 32 اعشاریہ 82 فیصد رہی، اس دوران31 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں اور صرف 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی

پاکستان میں گذشتہ ہفتہ مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر کے سیاستدانوں سمیت عوام کو چونکا کر رکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 32 اعشاریہ 82 فیصد رہی، اس دوران 31 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں اور صرف 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ 9 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے برائلر مرغی فی کلو 10 روپے 88 پیسے اور لہسن کی فی کلو قیمت 7روپے 5 پیسے بڑھ گئی جب کہ دال ماش 6 روپے 6 پیسے فی کلو تک مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایل پی کا گھریلو سلنڈر 9 روپے 35 پیسے تک مہنگا ہوا، رواں ہفتے گندم کا 20کلو آٹے کا تھیلا 4روپے21 پیسے تک مہنگا ہوا جب کہ مٹن، مصالحہ جات، دودھ، دہی، بریڈ اور سگریٹس کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل 40روپے 57 پیسے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 18روپے 49 پیسے تک کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 4 روپے 77 پیسے، کیلے 3 روپے 76 پیسے اور چینی کی فی کلو قیمت میں 39 پیسے کی کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے سبزیوں گھی،گڑ، پیاز اور جلانے کی لکڑی بھی سستی ہوئی جب کہ بجلی، گیس اور ماچس سمیت 9 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.