پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب کابینہ کے حلف اٹھانے پر سپیکر پنجاب اسمبلی کا ردعمل سامنے آگیا، ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کیلئے کونسا انوکھا طریقہ اپنایا؟ پرویز الٰہی نے بتا دیا

ٹرسٹی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اقتدار بچانے کے لیے پنجاب حکومت کے خزانے کا منہ کھول دیا: پرویز الٰہی

پنجاب کابینہ کے حلف اٹھانے پر سپیکر پنجاب اسمبلی کا ردعمل سامنے آگیا، ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کیلئے کونسا انوکھا طریقہ اپنایا؟ پرویز الٰہی نے بتا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جہازی سائز کی کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے، ٹرسٹی وزیراعلی نے اقتدار بچانے کے لیے پنجاب حکومت کے خزانے کا منہ کھول دیا۔ چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ہر تین میں سے ایک شخص کو وزیر بنادیا گیا ہے، آج کابینہ کا حلف کسی مذاق سے کم نہیں، 63 وزرا یاوزیرکے برابر مراعات دے کر ٹرسٹی وزیراعلیٰ سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حلف برداری اور کابینہ کا یہ سائز بھی ان حکمرانوں کو نہیں بچا سکتا، غیرآئینی اقدامات کے مرتکب حکمرانوں پر توہین عدالت بھی لگنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.