پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اتحادیوں کے ساتھ مل کر بنائی جانے والی ن لیگ کی حکومت کو بڑا دھچکا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا’ سب حیران

حکمرانوں کو قومی مسائل اور غریبوں کا کوئی احساس نہیں ہے، موجودہ حکمران اور پی ٹی آئی سب اپنے ذاتی مفاد کے لیے لڑ رہے ہیں

اتحادیوں کے ساتھ مل کر بنائی جانے والی ن لیگ کی حکومت کو بڑا دھچکا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا’ سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو قومی مسائل اور غریبوں کا کوئی احساس نہیں ہے، موجودہ حکمران اور پی ٹی آئی سب اپنے ذاتی مفاد کے لیے لڑ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ9 سالوں میں خیبر پختونخوا میں کچھ نہیں بدلا، خیبر پختونخوا بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہے، عوام کو کسی قسم کا تحفظ حاصل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سلیکشن کے بجائے صاف و شفاف الیکشن کی ضرورت ہے، لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ یہاں عہدے کے لیے سینیٹر اور ممبران اسمبلی کو خریدا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی عوام کے لیے نہیں ہیں، آج سے میرا موجودہ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے غریب تباہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.