پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ڈپٹی رولنگ کیس، سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں؟ ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ ملک بھر کے سیاستدانوں میں تھرتھرلی مچ گئی

چوہدری شجاعت حسین کو کل سپریم کورٹ نے طلب نہیں کیا اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گے: ذرائع کا دعویٰ

ڈپٹی رولنگ کیس، سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں؟ ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ ملک بھر کے سیاستدانوں میں تھرتھرلی مچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں تاہم وہ کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں اس حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اسلام آباد روانہ ہوئے ہیں جب کہ ان کے ساتھ چوہدری سالک حسین بھی موجود ہیں۔ وہ کل ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔ دوسری طرف میڈیا پر چوہدری شجاعت کی سپریم کورٹ میں پیشی کی خبریں سامنے آنے پر ذرائع سے اس کی تردید بھی سامنے آئی ہے۔دوسری طرف ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو کل سپریم کورٹ نے طلب نہیں کیا اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔اس حوالے سے چوہدری شجاعت، چوہدری سالک حسین یا مسلم لیگ ق کے ترجمان کی طرف سے باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.