پاکستان

چمن و دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

زلزلے کی شدت 4.1 جبکہ گہرائی 11 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلے کا مرکز چمن سے 11 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا

بلوچستان کے علاقے چمن سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ اللہ پاک کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق گلستان، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس حوالے سے لیویز کنٹرول کا کہنا ہے کہ زلزلے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی میں ہائی الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔ زلزلے کی شدت 4.1 جبکہ گہرائی 11 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلے کا مرکز چمن سے 11 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.