پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شریف خاندان کا وہ کونسا شخص ہے جو میڈیا کو پیسے دے کر پرگروام کرواتا ہے اور کہتا ہے مریم نواز کی ایسی تیسی کریں؟ سینئر اینکر پرسن طلعت حسین کا حیران کن دعویٰ

مریم کے خاندان کا اپنا فرد کچھ عرصہ پہلے تک پنڈی اور آبپارہ کے سامنے عمران خان سے بڑھ کر نواز شریف کو 'تن' کے رکھنے کی مہم چلاتا رہا

شریف خاندان کا وہ کونسا شخص ہے جو میڈیا کو پیسے دے کر پرگروام کرواتا ہے اور کہتا ہے مریم نواز کی ایسی تیسی کریں؟ سینئر اینکر پرسن طلعت حسین کا حیران کن دعویٰ۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کا ایک شخص میڈیا کو پیسے دے کر پروگرام کراتا اور کہتا کہ مریم کی ایسی تیسی کریں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز نے آج اپنی تمام سیاسی تکالیف کا خلاصہ بیان کیا۔ نظام نے ان کے ساتھ جو بھی کیا وہ اب کھل کر سامنے آ گیا ہے مگر ان کے خاندان کا اپنا فرد کچھ عرصہ پہلے تک پنڈی اور آبپارہ کے سامنے عمران خان سے بڑھ کر نواز شریف کو ‘تن’ کے رکھنے کی مہم چلاتا رہا۔ سب کو کہتا تھا ‘ان کی گردنوں میں سریا’ ہے۔ میڈیا میں پیسے دے کر پروگرام کراتا تھا۔ کہتا تھا مریم کی ایسی کی تیسی کریں۔ جب اندر ایسے اخلاق اور شرم سے عاری لوگ موجود ہوں تو غیروں سے گلہ کیا۔

طلعت حسین کے مطابق ان میٹنگز کا ریکارڈ بھی موجود ہے اور جن کے ساتھ یہ بات چیت ہوتی تھی وہ بھی موجود ہیں۔ مریم اور نواز شریف چاہیں تو تصدیق کر سکتے ہیں مگر وہ نہیں کریں گے، ان کو بھی پتا ہے کہ اس گھس بیٹھیے کا کھرا کہاں ختم ہوتا ہے۔ طلعت حسین کے ان الزامات پر مسلم لیگ ن یا نواز شریف خاندان کی طرف سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا تاہم سلیمان شہباز شریف نے اینکر پرسن کو ان الزامات پر جھوٹا قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.