پاکستان

کوسٹل ہائی وے بہہ جانے سے گوادر کا کراچی سے زمینی رابطہ منقطع

تیز بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ' شہری مکران کوسٹل ہائی وے پر سفر کرنے سے گریز کریں

کوسٹل ہائی وے بہہ جانے سے گوادر کا کراچی سے زمین رابطہ منقطع ہونے سے شہریوں کو شدید پریشان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے راستہ جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنگول کے مقام پرکوسٹل ہائی وے بہہ جانے سے گوادر کا کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ تیز بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے)حکام نے بھی کہا ہے کہ شہری مکران کوسٹل ہائی وے پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.