پاکستان

جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کو بینچ سے باہر رکھنا غلط ہے’ حامد خان

ججز کو اپنے اختلافات ایک سائیڈ پر رکھنے چاہئیں، جوڈیشل کونسل کا اجلاس جلد مؤخر کر دیا جانا چاہیے: سینئر قانون دان و رہنماء پی ٹی آئی

سینئر قانون دان اور تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ قانونی طورپرسپریم کورٹ کے سینئر ججز کا بینچ بنتا ہے، سینئر جج جسٹس فائز عیسی کو بینچ سے باہر رکھنا غلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر قانون دان حامد خان کا کہنا تھا کہ ججز کو اپنے اختلافات ایک سائیڈ پر رکھنے چاہئیں، جوڈیشل کونسل کا اجلاس جلد مؤخر کر دیا جانا چاہیے، سپریم کورٹ میں ہر ہائی کورٹ اور ہر صوبے کی نمائندگی ہونی چاہیے۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہیکہ انصاف کریں، آپ کو انصاف کے لیے بٹھایا گیا ہے، ججز سے اختلاف اپنی جگہ مگر سپریم کورٹ کی عزت میں کمی نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سینئر ججز کو بائی پاس کرکے جونیئرججز تعینات کرنے کے غلط اثرات مرتب ہوں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.