پاکستان
حب ندی میں طغیانی، ٹرانسمیشن ٹاور کی بحالی کیلئے کتنے دن لگے گئیں؟
پانی کے اترتے ہی متاثرہ ٹاور اوربجلی تنصیبات کی بحالی کا کام شروع ہو گا: ترجمان کے الیکٹرک کا بیان بھی آگیا
حب ندی میں طغیانی آ جانے کی وجہ سے ٹرانسمیشن ٹاور شدید متاثر ہوا ہے جس کی بحالی سیلاب کیفیت ختم ہونے کے بعد ہی 3 سے چا ر دن لگ سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ حب ندی میں اونچے درجے کی سیلابی کیفیت پیدا ہوئی ہے اور طغیانی سے 132کے وی ٹرانسمیشن ٹاور شدیدمتاثر ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ علاقے میں موجود ہے، سیفٹی کلیئرنس ملنے پر ٹرانسمیشن ٹاور کی بحالی کا کام شروع کرے گا، اطلاعات ہیں کہ سیلابی کیفیت ختم ہونے میں 3 دن یا زائد وقت درکار ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پانی کے اترتے ہی متاثرہ ٹاور اوربجلی تنصیبات کی بحالی کا کام شروع ہو گا۔