پاکستان

سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پرویز الٰہی کے گھر پر جشن شروع، چوہدری وجاہت بھی پہنچ گئے

تحریک انصاف اور ق لیگ کے حامی پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پہنچ گئے' چوہدری وجاہت بھی پہنچے اور انہیں وزیراعلیٰ بننے پر مبارک باد دی

سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آنے کے بعد پرویز الٰہی کے گھر پر جشن شروع ہوگیا اور چوہدری وجاہت بھی ان کے گھر مبارکباد دینے کے لئے پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی اور پرویز الٰہی کو وزیراعلی پنجاب قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے بعد فیصلے کے بعد لاہور میں پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر جشن شروع ہوگیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف اور ق لیگ کے حامی پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ چوہدری وجاہت بھی پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں وزیراعلیٰ بننے پر مبارک باد دی۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔ عدالت نے حکم دیا ہیکہ آج رات 11:30 تک پرویز الہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پنجاب آج رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزیراعلی کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلی پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائے۔ سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلی تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.