پاکستان

سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

ہر طرح کی دھمکیوں اور بدکلامیوں کے باوجود ثابت قدم رہنے اور آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر میں سپریم کورٹ کے ججز کو سراہتا ہوں

سپریم کورٹ کے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس کے فیصلے کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹوئٹ سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہر طرح کی دھمکیوں اور بدکلامیوں کے باوجود ثابت قدم رہنے اور آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر میں سپریم کورٹ کے ججز کو سراہتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں علی ظفر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور ضمنی انتخاب میں دھاندلی کیخلاف بڑی تعداد میں باہر نکلنے پر پنجاب کے عوام کا بھی مشکور ہوں۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کل شام کو ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے اور پاکستان کے عوام کے ساتھ اس کامیابی کا جشن منائیں گے جو حقیقی آزادی کی ہماری جدوجہد میں ساتھ ساتھ رہے۔ آخر میں انہوں نے شکر اللہ شکریہ عوام کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.