پاکستان

سپریم کورٹ کے فیصلہ پر نوازشریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ''پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام’۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.