پاکستان

پی ٹی آئی اے سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے سبطین خان کا نام فائنل کر دیا

وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں آفس الاٹ کردیا گیا اور ان کے لیے اسپیکرآفس کو ہی وزیراعلیٰ آفس کا درجہ دیا گیا ہے

تحریک انصاف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے سبطین خان کا نام فائنل کرلیا’ عمران خان پارٹی اجلاس میں پنجاب کے رہنماؤں سے سبطین خان کے نام پر رائے لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات میں سبطین خان کا نام اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے فائنل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پارٹی اجلاس میں پنجاب کے رہنماؤں سے سبطین خان کے نام پر رائے لیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں آفس الاٹ کردیا گیا اور ان کے لیے اسپیکرآفس کو ہی وزیراعلیٰ آفس کا درجہ دیا گیا ہے جب کہ پرویز الٰہی کے نام کی تختی بھی لگادی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے پرانے آفس کو اسپیکر کے دفتر کا درجہ دیا گیا ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ نے اسپیکر اسمبلی کا کمرہ ہی اپنے پاس رکھا ہے، پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کا کمرہ وزیراعلی کے کمرے کی نسبت زیادہ کشادہ تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.