پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قرار دینے پر مریم نواز اعلیٰ عدلیہ پر برس پڑیں؟ چیف جسٹس پاکستان سے ایسا سوال کر دیا کہ سب حیران رہ گئے

غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں، غلطی کی تصحیح کی تو بھی لاڈلے کے حق میں؟ کیسے جسٹیفائی کریں گے اس کھلی بلکہ ننگی ناانصافی کو؟ مریم نواز کا سوال

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قرار دینے پر مریم نواز اعلیٰ عدلیہ پر برس پڑیں؟ چیف جسٹس پاکستان سے ایسا سوال کر دیا کہ سب حیران رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کو مریم نواز نے گزشتہ روز بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے جوڈیشل کو قرار دیا تھا تاہم اب مسلم لیگ ن کی رہنما نے چیف جسٹس پاکستان سے ایک سوال پوچھا ہے۔ مریم نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں، غلطی کی تصحیح کی تو بھی لاڈلے کے حق میں؟ کیسے جسٹیفائی کریں گے اس کھلی بلکہ ننگی ناانصافی کو؟ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یہ بھی عدالتی قتل ہوا ہے مگر اس بار مقتول عدل و انصاف ہے! یہ کیا کر بیٹھے آپ چیف جسٹس صاحب؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے پرویز الٰہی کی درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الٰہی کو وزیراعلی پنجاب نامزد کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو جہاں پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے تو وہیں وفاقی حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے فیصلے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.