پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حمزہ شہباز کو پنجاب میں شکست کیوں ہوئی؟ کیا مسلم لیگ ن دو گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے؟ مولانا فضل الرحمن کا مستقبل کیا ہوگا؟ شیخ رشید نے بڑی پیشگوئی کر دی

حمزہ شہباز کوشکست اپنوں کی وجہ سے ہوئی 'مسلم لیگ ن دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے 'مولانا فضل الرحمن کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے

حمزہ شہباز کو پنجاب میں شکست کیوں ہوئی؟ کیا مسلم لیگ ن دو گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے؟ مولانا فضل الرحمن کا مستقبل کیا ہوگا؟ شیخ رشید نے بڑی پیشگوئی کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کوشکست ان کو اپنوں کی وجہ سے ہوئی اور اس وقت مسلم لیگ ن دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمن کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے جے یو آئی کے سربراہ اور حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار حمزہ کا ختم ہوا ہے اور مشتعل فضل الرحمان ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ 2 واضح گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے، ایک اقتدار میں چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا2 ووٹوں کی حکومت کے لیے نیا الیکشن ہی واحد راستہ رہ گیا ہے، لوگ مسائل میں مررہے ہیں اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا، بجلی 7روپے فی یونٹ اور مہنگی کردی جب کہ گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جارہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں دھمکیاں اور نازیبا زبان استعمال کر رہی ہے، آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جب کہ اسٹاک ایکسچینج کریش ہو رہی ہے اور ڈالر 250 کا ہونے جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.