پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک بھر میں ڈالر کے بعد سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمانوں کو چھونے لگیں، قیمتوں میں اضافہ ہونے کی اصل وجہ کیاہے؟ چونکا دینے والی حقیقت سے پردہ اٹھ گیا

سبزیوں کی ترسیل نہ ہونے کے باعث سبزیوں کی مقدار بھی کم ہو گئی ہے جبکہ دکانداروں نے سبزیوں کی قیمت میں من مانا اضا فہ کر دیا ہے

ملک بھر میں ڈالر کے بعد سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمانوں کو چھونے لگیں، قیمتوں میں اضافہ ہونے کی اصل وجہ کیاہے؟ چونکا دینے والی حقیقت سے پردہ اٹھ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارشوں کے باعث سبزیوں کی ترسیل مشکل ہو گئی۔ مختلف شہروں کی سبزی منڈیوں سے سبزیوں کی ترسیل نہ ہونے کے باعث سبزیوں کی مقدار بھی کم ہو گئی ہے جبکہ دکانداروں نے سبزیوں کی قیمت میں من مانا اضا فہ بھی کر دیا ہے۔ دوسری جانب بارشوں سے بدین میں چاول کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سیلابی ریلے نے گھارو میں تباہی مچا دی ہے اور راجن پور میں ریلوں سے سینکڑوں دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ حیدر آباد میں حالیہ بارشوں کے بعد شہر سے پانی کا نکاس نہ کیا جا سکا جبکہ کراچی میں بھی مختلف علاقوں میں کیچڑ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.