پاکستان

وفاقی کابینہ کااجلاس، حکومت نے دل کی بیماری میں مبتلا مریضوں کو ہلا کر رکھ دینے والی خبر سنا دی

وفاقی کابینہ نے درآمد شدہ کارڈک اسٹنٹس کی قیمت ایکسچینج ریٹ میں اضافے کے تناسب سے بڑھانے کی منظوری بھی دی

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت نے دل کی بیماری میں مبتلا مریضوں کو ہلا کر رکھ دینے والی خبر سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کا جائزہ لیا گیا اور دیگر اہم منظوریاں دی گئیں۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے بارشوں کے دوران وزیراعلی سندھ کی امدادی کارروائیوں کو سراہا۔ وفاقی کابینہ نے طاہر رائے کو انسدادِ دہشت گردی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا جبکہ محسن بٹ کو ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ڈی جی ایف آئی اے)مقرر کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے درآمد شدہ کارڈک اسٹنٹس کی قیمت ایکسچینج ریٹ میں اضافے کے تناسب سے بڑھانے کی منظوری بھی دی۔ وفاقی کابینہ نے کنفیوشیس انسٹی ٹیوٹ کراچی میں دہشت گرد حملے کے متاثرہ افراد کیلئے معاوضے کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ برآمدی شعبے کو یکم اگست سے 9 سینٹ فی یونٹ پر بجلی اور آر ایل این جی 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر فراہمی کی منظوری بھی دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کے حوالے سے 40 کیسز کی منظوری بھی دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.