پاکستان

سپیکر پنجاب اسمبلی کے بعد ڈپٹی سپیکر کا نام بھی فائنل

دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے بعد تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی واثق قیوم ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کیلئے امیدوار فائنل کیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چوہدری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی کے بعد اب ڈپٹی سپیکر کا نام بھی فائنل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلی بننے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نشست خالی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے سبطین خان کا نام فائنل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی واثق قیوم ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کیلئے امیدوار ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.