پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اسٹیبلشمنٹ کا یوٹرن اور عدلیہ عمران گٹھ جوڑ؟ وزیراعظم شہباز شریف کا میدان میں آگئے، ریاستی اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنے کی دھمکی دے دی

ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ریاست کے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں: شہباز شریف کا دبنگ اعلان

اسٹیبلشمنٹ کا یوٹرن اور عدلیہ عمران گٹھ جوڑ؟ وزیراعظم شہباز شریف کا میدان میں آگئے، ریاستی اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنے کی دھمکی دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں میرے خطاب کا مزکز و محور تھا کہ جمہوری نظام کو بہترین طریقے سے چلنے دیا جائے اور اسے مؤثرانداز میں کام کرنے دیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ریاست کے تمام ادارے اپنی متعین کردہ آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، اس چیز کو سمجھے بغیر ہم دائرے میں گھومتے رہیں گے اور کہیں بھی نہیں پہنچ سکیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ عمران خان نے مارچ میں دھوکے سے اسمبلی توڑنے کی کوشش کی، مارچ میں جس طرح صدر، وزیر اعظم اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی لیکن انہیں تو کسی نے نہیں بلایا لیکن پنجاب کے ڈپٹی اسپیکر کو بلا لیا گیا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں انصاف کا دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، حالات مشکل ضرور ہیں لیکن ہم پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.