پاکستان

کے پی کے پولیس نے عوام کی سہولت کیلئے موبائل فون ایپ متعارف کروا دی

خواتین،خواجہ سرا،خصوصی افراد ، اقلیتی برادری اور بچے پولیس اسٹیشن آئے بغیر اپنے مسائل سے پولیس کو آگاہ کرسکیں گے

خیبرپختونخوا پولیس نے عوام کی سہولت کے لیے موبائل فون ایپلی کیشن متعارف کروا دی، اس ایپ سے کمزور طبقے والے افراد کی پولیس تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے موبائل فون ایپ کمزور طبقے کی پولیس تک آسان رسائی کے لیے متعارف کر وائی ہے۔ خواتین،خواجہ سرا،خصوصی افراد ، اقلیتی برادری اور بچے پولیس اسٹیشن آئے بغیر اپنے مسائل سے پولیس کو آگاہ کرسکیں گے۔ ایپ میں درخواست جمع کرنے کے بعد پولیس کی جانب سے 10 منٹ تک رسپانس دیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.