پاکستان

پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے خلاف درخواست نمٹا دی

حکومت طالبان سے مذاکرات کر رہی ہے، ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، کیس میں اہم افسران کیخلاف تاحال ایف آئی آر درج نہیں ہوئی

پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے خلاف درخواست نمٹا تے ہوئے شہداء کے لواحقین کی درخواست کوخارج کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)سے مذاکرات کے خلاف آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس)شہداء کے لواحقین کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سنے کے بعد درخواست خارج کر دی۔ جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس شاہد خان نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کر رہی ہے، ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، کیس میں اہم افسران کیخلاف تاحال ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے وزارت دفاع کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ اے پی ایس حملے کے مجرموں کو سزائیں دی جاچکی ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست خارج کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.