پاکستان

پیسہ پھینک تماشا دیکھ ‘ وزیراعلیٰ پنجاب کے بعد سپیکر پنجاب کون بنے گا؟ پی ٹی آئی کے سبطین خان اور مسلم لیگ ن کے سیف الملوک کھوکھر میں جوڑ پڑ گیا

اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا اور اسی لیے انتخاب میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے

پیسہ پھینک تماشا دیکھ ‘ وزیراعلیٰ پنجاب کے بعد سپیکر پنجاب کون بنے گا؟ پی ٹی آئی کے سبطین خان اور مسلم لیگ ن کے سیف الملوک کھوکھر میں جوڑ پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سبطین خان اور مسلم لیگ (ن)کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا اور اسی لیے انتخاب میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ پریس گیلری میں بھی فون لے جانے کی اجازت نہیں۔ دوسری جانب ن لیگ نے اسپیکرکے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرتحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے چیف وہب نے پینل آف چیئرمین اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے نام خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کیا۔ خط کے متن کے مطابق ہمیں اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی اسٹاف کے طرزعمل پر تحفظات ہیں، الیکشن آئین کے پیرامیٹرز، انتخابی قوانین، اعلی عدلیہ کے فیصلوں اور پولیٹیکل پارٹیزایکٹ کے تحت کروایا جائے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی اسٹاف کا رویہ ہر حال میں نیوٹرل ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.