پاکستان

سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب، ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع

اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو ا اور اسی لیے انتخاب میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف کے سبطین خان اور مسلم لیگ (ن)کے سیف الملوک کھوکھر کے درمیان ہونیوالی ووٹنگ کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی شروع ہے۔ ایوان میں 350 سے زائد ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو ا اور اسی لیے انتخاب میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ پریس گیلری میں بھی فون لے جانے کی اجازت نہیں۔

دوسری جانب ن لیگ نے اسپیکرکے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرتحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے چیف وہب نے پینل آف چیئرمین اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے نام خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کیا۔ خط کے متن کے مطابق ہمیں اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی اسٹاف کے طرزعمل پر تحفظات ہیں، الیکشن آئین کے پیرامیٹرز، انتخابی قوانین، اعلی عدلیہ کے فیصلوں اور پولیٹیکل پارٹیزایکٹ کیتحت کروایا جائے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی اسٹاف کا رویہ ہر حال میں نیوٹرل ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.