پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ، شہری دووقت کی روٹی کو ترس گئے، کئی گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی، وزیراعظم کو سب اچھے کی رپورٹ

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر37.6 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی' گھی، دالوں، چاول، دودھ، چینی سبزیوں سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ، شہری دووقت کی روٹی کو ترس گئے، کئی گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی، وزیراعظم کو سب اچھے کی رپورٹ دی جانے لگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3.68 فیصد اضافہ ہوا، 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے، دال مسور 12 روپے، دال ماش9 روپے 34 پیسے فی کلو، دال چنا 5 روپے 30 پیسے، دال مونگ کی 3 روپے فی کلو قیمت بڑھ گئی ہے۔ اڑھائی کلو کا گھی کے ٹین کی قیمت 25 روپے مزید بڑھ کر 1426 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 42 پیسے، آلو کی فی کلو قیمت میں 28 پیسے، دودھ کی فی کلو قیمت میں 56 پیسے، چینی کی فی کلو قیمت میں29 پیسے اور مٹن کی قیمت میں3.45 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بجلی کے فی یونٹ میں1.88 روپے مہنگی ہوگئی ہے۔ پیاز، آٹے کے تھیلے، انڈوں اور فی درجن کیلا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، پیاز کی فی کلو قیمت میں19 روپے اور انڈوں کی فی درجن قیمت میں30 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دوسری طرف وزیراعظم میاں شہباز شریف کو سب اچھے کی رپورٹ دیئے جانے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.