پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، تحریک انصاف کو کامیابی ملے گی یا شکست کا سامنا کرنا پڑاگا؟ اہم رپورٹ سامنے آگئی

اسپیکر کے انتخاب کے بعد تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کو خدشہ ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو سکتی ہے

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، تحریک انصاف کو کامیابی ملے گی یا شکست کا سامنا کرنا پڑاگا؟ اہم رپورٹ سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب مکمل ہونے کے بعد پنجاب کا حکمران اتحاد ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے ووٹنگ کے حوالے سے غور و فکر کر رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ جمعہ کے روز ہی ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ بھی ہو گی، تاہم اسپیکر کے انتخاب کے بعد تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کو خدشہ ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو سکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد کو 186 ووٹ درکار ہیں، تاہم حکمران اتحاد کو اسپیکر کے الیکشن میں 185 ووٹ حاصل ہوئے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو ایک اور شکست، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوار سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.